کشمیر میں اردو آپ بیتی

یہ کتاب بلاشبہ اردو ادب کے شائقین، محققین اور تاریخ کے طالب علموں کے لیے ایک بیش قیمت اضافہ ہے۔ ڈاکٹر فیاض نقی نے اس موضوع پر گراں قدر علمی سرمایہ فراہم کیا ہے، جو نہ صرف کشمیر کی ادبی تاریخ کو محفوظ کرتا ہے بلکہ آئندہ نسلوں کے لیے بھی ایک مستند دستاویز کا درجہ رکھتا ہے۔
ارقم (کشمیر نمبر)

جی ہاں، “ارقم” کا چھٹا شمارہ میری میز پر ہے، جسے جون 2022 میں شائع کیا گیا۔ ارقم کے مدیر اعلیٰ ڈاکٹر ظفر حسین ظفر، مدیر ڈاکٹر فیاض نقی اور معاون مدیران اعجاز نقی اور محمد سعید ہیں۔ یہ وہی ٹیم ہے جس نے زمانہ طالب علمی ہی سے قلم و قرطاس کو اوڑھنا بچھونا بنا لیا تھا۔ وقت کی دھوپ چھاؤں لکھنے لکھانے سے ان کی محبت کا کچھ نہ بگاڑ سکی۔