افکارایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو نئے اور منجھے ہوئے لکھاریوں کے خیالات، مشاہدات اور فکری کاوشوں کو خوش آمدید کہتا ہے۔ اگر آپ کے پاس کوئی ایسا خیال، تجربہ یا معلومات ہیں جو قارئین کےعلم و فہم میں اضافہ کر سکیں، تو اپنا قلم اٹھائیے اور اپنی تحریر ہمیں بھیجیے۔
اپنی تحریر بھجوانے سے قبل براہِ مہربانی درج ذیل رہنما اصولوں کا بغور مطالعہ فرما لیں
موضوعات کا دائرہ کار
آپ بلاگ کی طے شدہ کیٹیگریز میں سے کسی بھی موضوع پر لکھ سکتے ہیں
نقشِ قدم: عملی زندگی کے سبق آموز ذاتی تجربات اور سچے واقعات۔
تعلیم و تربیت: فہم و شعور، تدریسی طریقے، کردار سازی اور تعلیمی رجحانات۔
رہنمائے زندگی: کیریئر کونسلنگ، رہنمائی، پیشہ ورانہ مہارتیں اور مفید مشورے۔
زاویۂ علم: علم و ادب، فکری مباحث اور کتابوں پر تبصرے۔
افقِ نو: سائنس، نئی دریافتیں، اور تعلیمی ٹیکنالوجی کی آسان فہم وضاحت۔
تحریر کا مواد اور معیار
اصلیت اور صداقت (Originality): تحریر آپ کی اپنی تخلیق ہونی چاہیے۔ انٹرنیٹ سے ہو بہ ہو نقل (Plagiarism) یا بغیر ترمیم و تدبر کے خودکار ٹولز (AI) سے تیار کردہ خام مواد قابلِ قبول نہیں ہوگا۔
سادگی اور روانی: اندازِ بیاں آسان، پُراثر اور شگفتہ ہو۔ ثقیل، الجھے ہوئے اور غیر ضروری طوالت والے جملوں سے گریز کریں۔
مثبت اور تعمیری انداز: تنقید برائے تنقید کے بجائے تعمیری سوچ، رہنمائی اور حل پر توجہ دی گئی ہو۔
حوالہ جات (Citations): اگر تحریر میں اعداد و شمار، سائنسی حقائق یا اقوال نقل کیے گئے ہوں، تو ان کا مستند حوالہ ضرور درج کریں۔
حجم اور فارمیٹنگ (Length & Formatting)
الفاظ کی تعداد: تحریر کا مثالی حجم 600 سے 1500الفاظ کے درمیان ہونا چاہیے۔ (مختصر مگر جامع تحریروں پر الفاظ کی لچک ممکن ہے)۔
پیراگراف اور سرخیاں: تحریر کو طویل پیراگراف کے بجائے چھوٹی ذیلی سرخیوں (Sub-headings)، بلٹ پوائنٹس اور مختصر پیراگراف میں تقسیم کریں۔
املا اور رموزِ اوقاف: اردو املا، علامات (جیسے فل اسٹاپ، کوما، سوالیہ نشان) کا خیال رکھیں۔
فائل کا فارمیٹ: تحریر مائیکروسافٹ ورڈ ، گوگل ڈاکیومنٹ ، یا ای میل کی باڈی میں یونی کوڈ کے بجائے سادہ اردو ٹائپنگ میں بھیجیے۔
ادارتی پالیسی (Editorial Policy)
ادارتی حقِ ترمیم: بلاگ کی ایڈیٹوریل ٹیم کو تحریر کی روانی، سرخی کی بہتری، املا اور فارمیٹنگ کو بلاگ کے معیار کے مطابق ڈھالنے کے لیے ضروری ترمیم کا حق حاصل ہوگا۔ (تحریر کے بنیادی مفہوم کو تبدیل نہیں کیا جائے گا)۔
ناقابلِ قبول مواد: فرقہ واریت، سیاسی منافرت، ذاتی حملوں، غیر مصدقہ سنسنی خیز معلومات، اور غیر اخلاقی یا متنازع امور پر مبنی مواد شائع نہیں کیا جائے گا۔
حقوقِ اشاعت (Copyright): شائع شدہ تحریر کے جملہ فکری حقوق مصنف کے پاس رہیں گے، تاہم ’افکار‘ کو اسے اپنے پلیٹ فارم اور متعلقہ سوشل میڈیا چینلز پر شیئر کرنے کا حق حاصل ہوگا۔
تحریر بھیجنے کا طریقہ کار
اپنی تحریر ای میل کے ذریعے درج ذیل پتے پر بھیجیے:
write@afkaar.pk
ای میل کا عنوان (Subject): تحریر کا عنوان اور متعلقہ کیٹیگری (مثلاً: کیریئر کا انتخاب — رہنمائے سفر)
مصنف کی معلومات: تحریر کے ساتھ مصنف کا مکمل نام، مختصر تعارف (2سے 3جملے)، اور ایک واضح تصویر (اختیاری) ضرور منسلک کریں۔
ایک خاص پیغام نئے لکھنے والوں کے نام
اگر آپ پہلی بار لکھ رہے ہیں اور جھجک کا شکار ہیں، تو بالکل پریشان نہ ہوں۔ افکار آپ کے اندر چھپے لکھاری کو سنوارنے اور آگے لانے کے لیے موجود ہے۔ اپنا خیال لکھ بھیجیے، ہم رہنمائی میں آپ کے ساتھ ہیں!
Type your paragraph here