کیا ناکامی واقعی کامیابی کا زینہ ہے؟
خان کی پہلی کوشش ناکام ثابت ہوئی۔ اس نے ایک ایسا گیمنگ انجن بنانے کا ارادہ کیا تھا جہاں انٹرنیٹ کے ذریعے بہت سے لوگ ایک ساتھ گیمز کھیل سکیں اور آپس میں بات چیت بھی کر سکیں۔ تین سال کی لگاتار کوشش کے باوجود اس کا پروجیکٹ چلنے کے قابل نہ ہو سکا، اور بالآخر کچھ دوسرے گیمنگ انجن مارکیٹ میں آتے ہی دم توڑ گیا۔