چیمپئن
نوجوان مینڈک اوپر چڑھتا جا رہا تھا۔ دراصل آج مینڈکوں کے سپورٹس ویک کا آخری دن تھا۔ سپورٹس کمیٹی نے ایک عمودی چٹان پر چڑھائی چڑھنے کا مقابلہ منعقد کیا تھا، جس میں شرکت کے لیے تقریباً ڈھائی سو مینڈکوں نے رجسٹریشن کروائی تھی۔ جنگل سٹیڈیم تماشائیوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔ مقابلہ شروع ہوا۔