Afkaarافکار آپ کا اپنا اُردو بلاگ
Add more content here...

افکار آپ کا اپنا اُردو بلاگ

ترکیہ کا سفر 4: شہر رومی اور کیپا ڈوشیا

افکار اردو بلاگ ۔۔۔ ترکی کا سفر ۔۔۔ شہر رومی اور کیپا ڈوشیا

آرام دہ ہائی سپیڈ ٹرین کے ذریعے ہم ساڑھے پانچ گھنٹے میں قونیہ پہنچ گئے۔ ہمارے گروپ میں ایک فیملی کے ساتھ معصوم سی ننھی پری سفر کر رہی تھی۔ سب نے اس کا نام پرنسس رکھ دیا تھا۔ پرنسس کی معصومیت بھری باتیں سفر کی ساری تکان دور کر دیتیں۔