غیر معمولی بچوں کی پرورش کیسے کی جائے؟
والدین اور اساتذہ کو اگر معلوم ہو جائے کہ ان کا بچہ غیر معمولی طور پر ہونہار ہے تو اس کی پرورش کے لیے انھیں کیا کرنا چاہیے؟
غیر معمولی بچوں کی پہچان
اس سے پہلے کہ بہتر سال قبل قائم ہونے والی ایک انوکھی تنظیم کا ذکر کیا جائے، ہم ایک غیر معمولی ذہین بچے کی دلچسپ مثال شئیر کر لیتے ہیں۔ 2013 کی بات ہے، ڈھائی سالہ برطانوی بچے ایڈم کربی نے غیر معمولی ذہانت کی وجہ سے اس وقت کے امریکی صدر باراک اوباما اور برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔