پروفیشنلزم اور ہماری ساکھ
ایک غیر ملکی ائر لائن کی ویب سائٹ سے اسلام آباد جدہ کا ٹکٹ بک کروایا۔ آن لائن بکنگ میں دیگر آپشنز مثلاً سیٹ کے انتخاب کے علاوہ کھانے کی نوعیت منتخب کرنے کا چوائس بھی موجود تھا۔ میں نے طبی ضرورت کے تحت ایک چوائس کلک کر دیا اور بکنگ کا عمل مکمل کیا۔ پرواز طے شدہ شیڈول کے مطابق تیار تھی۔