محفل دیرینہ
اس داستان میں مسکراہٹیں، قہقہے، سرد آہیں، واقعات و مناظر اور تاریخ “سائیڈ بائی سائیڈ” چلتے ہیں۔ ایک لمحے کوئی واقعہ قہقہے لگانے پر مجبور کر دیتا ہے، تو اگلے ہی لمحے کسی بچھڑنے والے کی یاد سے بے اختیار دل میں ہوک سی اٹھتی ہے۔
قصہ بیتے دنوں کا (3)
مجھے یوں لگا جیسے میں ایک دوراہے، بلکہ سہ راہے پر کھڑا ہوں۔یہ کوئی نئی بات نہیں۔ہر آدمی کی زندگی میں کبھی نہ کبھی ایسا موقع آتا ہے جب اسے بہت سے امکانات میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوتا ہے۔