چترال کا سفر 2: مطلوب حسین، بونی اور دریائے مستوج
اب ہمارا رخ بونی کی طرف تھا۔ گزشتہ سال نومبر سے اپر چترال کو نئے ضلع کی حیثیت دے دی گئی ہے اور بونی اس کا ہیڈ کوارٹر ہے۔ اس سے قبل یہ مقام چترال کی تحصیل مستوج کا ہیڈکوارٹر تھا۔ گزشتہ بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے سڑکوں کی حالت ناگفتہ بہ ہو چکی تھی۔ اکثر جگہوں پر سڑکیں پگڈنڈیوں کا منظر پیش کر رہی تھیں۔