Afkaarافکار آپ کا اپنا اُردو بلاگ
Add more content here...

افکار آپ کا اپنا اُردو بلاگ

ترکیہ کا سفر 3: نیلی مسجد، شہزادوں کے جزیرے اور ایوب سلطان

ترکیہ کا سفر ... نیلی مسجد، شہزادوں کے جزیرے اور افکار اردو بلاگ ۔۔۔ ایوب سلطان

نیلی مسجد کے میناروں سے اذان کی آواز بلند ہوئی۔ مؤذن کی آواز میں گھلی شیرینی ہم بھی محسوس کر رہے تھے۔ تب ہمیں احساس ہوا کہ نماز جمعہ کا وقت ہو گیا ہے۔ ہم نے تاریخی نیلی مسجد کا رخ کر لیا۔ مسجد کی تعمیر سلطان احمد اول کے دور میں 1616 عیسوی میں مکمل ہوئی۔