گلگت کا سفر اور التت قلعہ کی کہانی
سنگلاخ پہاڑوں اور ان میں تا حد نگاہ برف پوش چوٹیوں سے اٹھکیلیاں کرتی ہوئی فلائٹ پی کے 605 نے ایک گھنٹے بعد جب گلگت ائر پورٹ پر لینڈ کیا تو مسافروں کے چہروں پر اطمینان کے آثار نظر آئے۔ گلگت کی فلائٹ آپریٹ ہو جانا مسافروں کے لیے کسی انعام سے کم نہیں ہوتا، ورنہ اٹھارہ گھنٹے سڑک کا سفر آپ کا منتظر ہوتا ہے۔ سو اللّہ کا شکر ادا کیا۔