ترکیہ کا سفر 2: توپ قاپی اور آیا صوفیہ
ترکی عجیب ملک ہے، ہماری سوچ سے ذرا ہٹ کے، اس لیے کہ اس کے پاس استنبول ہے۔ فرانس کے مشہور شہنشاہ اور سپہ سالار نپولین بونا پارٹ سے ایک قول منسوب ہے کہ “ساری دنیا اگر ایک ریاست ہوتی تو استنبول اس کا دارلخلافہ ہوتا۔”