ہم دعا لکھتے رہے وہ دغا پڑھتے رہے
سی ای او نے مینیجر کو لکھا:”آج گیارہ بجے مکمل سورج گرہن ہو گا۔اس وقت سورج دو منٹ کے لیے چاند کے پیچھے چھپ جائے گا۔چوں کہ ایسا منظر روز روز دیکھنے کو نہیں ملتا،لہٰذا ملازمین کو پارکنگ لاٹ میں سورج گرہن دیکھنے کا موقع دیا جائے گا۔گیارہ بجنے میں دس منٹ باقی ہوں گے تو میں سورج گرہن کے بارے میں ایک مختصر گفتگو میں کچھ معلومات دوں گا۔