ترکیہ کا سفر 1: اسلام آباد سے استنبول
لیڈیز، جنٹلمن اینڈ چلڈرن! ترکش ائیرلائن کی پرواز پر خوش آمدید۔” لیڈیز اینڈ جنٹلمن کے ساتھ چلڈرن کا اضافہ دل کو بھلا لگا کہ چلو ائر لائن کی انتظامیہ نے اب بچوں کو بھی مخاطب کرنا شروع کر دیا ہے۔ یہ معروف صحافی، کالم نگار اور مصنف جناب جاوید چوہدری صاحب کے ساتھ ہمارا دوسرا سفر تھا۔