Afkaarافکار آپ کا اپنا اُردو بلاگ
Add more content here...

افکار آپ کا اپنا اُردو بلاگ

قصہ بیتے دنوں کا (2)

قصّہ بیتے دنوں کا -2

دوسری قسط کے تانے بانے بن رہا تھا کہ مظفر آباد سے برادرم خواجہ مسعود اقبال نے فون کیا۔ہم دیر تک بیتے ہوئے ایام کی یادیں تازہ کرتے رہے۔اس میں قہقہے تھے اور کہیں کہیں اداسی کا ہلکا سا سکوت بھی۔ان کے گھر سے بہت سی یادیں جڑی ہیں۔سارے ہی برادران قابل اور باصلاحیت ہیں۔

سردار محمد عظیم ضیاء ایڈووکیٹ کی یادیں

افکار ۔۔۔ سردار محمد عظیم ضیاء ایڈووکیٹ کی یادیں

سرمائی تعطیلات کے اختتام پر جب کلاسز ختم ہونے کا وقت آیا تو عظیم چچا نے تجویز داغ دی، کہ ہمیں اپنے گاؤں میں سکول کھولنا چاہیے۔آس پاس نظر دوڑائی تو گاؤں میں سرکاری سکول کے علاوہ ایک دو پرائیویٹ سکول ہی تھے، جن میں سے ایک تقریباً بند ہو چکا تھا اور جو قائم تھا وہ قدرے فاصلے پر تھا۔