چترال کا سفر 1: اسلام آباد سے چترال
دفتری مصروفیات کے دوران میں اگر چند دن کسی ایسے مقام پر جانے کا موقع مل جائے جہاں آپ نئے لوگوں سے مل سکیں، وہاں کی تاریخ اور ثقافت کے بارے میں جان سکیں تو سونے پر سہاگے والی بات ہو جاتی ہے۔ ایک عرصہ سے پروجیکٹ میں تجاویز کا تبادلہ ہو رہا تھا کہ ریجنل ٹیموں کو اس طرح کا کوئی موقع مہیا کیا جائے۔