چترال کا سفر 4: ہم چلے وادی کیلاش کی جانب
کوہ قاف اور پریوں کے دیس سے ملتا جلتا تصور خیالوں میں بسائے منہ اندھیرے اٹھے تو کافی ایکسائٹمنٹ ہو رہی تھی۔ صبح کے معمولات مکمل کیے، جلدی سے ناشتہ کیا اور پہلے سے تیار گاڑیوں میں سوار ہو گئے۔ چترال سے قومی شاہراہ پر چند کلومیٹر چلنے کے بعد دائیں طرف اتر گئے۔