میٹرک کے بعد مضامین کا انتخاب کیسے کریں؟
یہاں ہم نے کوشش کی ہے کہ ان باتوں کا ذکر کیا جائے جو آپ کو مضامین کے انتخاب میں مدد دے سکتی ہیں۔ سب سے پہلی بات یہ ہے کہ آپ وہ مضمون چنیں جسے پڑھتے ہوئے آپ کو لطف آئے۔ اس مضمون کو لینے کا کوئی خاص فائدہ نہیں جس سے آپ دور رہنا پسند کرتے ہیں۔