قصہ بیتے دنوں کا (2)
دوسری قسط کے تانے بانے بن رہا تھا کہ مظفر آباد سے برادرم خواجہ مسعود اقبال نے فون کیا۔ہم دیر تک بیتے ہوئے ایام کی یادیں تازہ کرتے رہے۔اس میں قہقہے تھے اور کہیں کہیں اداسی کا ہلکا سا سکوت بھی۔ان کے گھر سے بہت سی یادیں جڑی ہیں۔سارے ہی برادران قابل اور باصلاحیت ہیں۔