احساس شہریت
شاہراہ نئی تعمیر ہوئی تھی۔ چند ماہ قبل اس پر سفر کا موقع ملا تو ڈرائیورز کی رہنمائی کے لیے نصب مختلف علامات اور ہدایات پر مشتمل سفید حاشیے والے آسمانی رنگ کے بورڈ سڑک کی خوبصورتی میں اضافہ کر رہے تھے۔ ٹریفک کی روانی میں خلل سے بچنے کے لیے کم از کم دو مقامات پر لکھا تھا،ٍ “یہاں گاڑی دھونا منع ہے”۔