Afkaarافکار آپ کا اپنا اُردو بلاگ
Add more content here...

افکار آپ کا اپنا اُردو بلاگ

چترال کا سفر 6: شاہی مسجد، قلعہ، لواری ٹاپ اور ہمایوں آفریدی

چترال کا سفر ۔۔۔ شاہی مسجد، قلعہ، لواری ٹاپ اور ہمایوں آفریدی

سر! اب میں ایم این ای کوآرڈینیٹر بن سکتا ہوں؟” اس نے رپورٹ میرے ہاتھ میں تھما کر اتنی معصومیت سے سوال کیا کہ ہم سب مسکرائے بغیر نہ رہ سکے۔ دراز قد، چمکتی آنکھیں، وجیہہ، گورا چٹا رنگ، کم آمیز، معصوم لیکن زیر لب مسکراہٹ لیے شرارت آمیز چہرہ، جس پر لمبی گھنی سیاہ داڑھی بہت بھلی لگ رہی تھی۔