غیر معمولی لوگ ذہنی مسائل پر کیسے قابو پا سکتے ہیں؟
یہ بات سب ہی مانتے ہیں کہ اعلیٰ ذہانت ایک قیمتی سرمایہ ہےاور اس سے زندگی میں کامیابیوں کی راہیں کھلتی ہیں، لیکن ، دوسری طرف یہ افسردگی ، اضطراب ، الجھن اور بیماریوں کا باعث بھی بن سکتی ہے۔ ایسا کیوں ہے ؟اس کی ایک وجہ یہ سامنے آئی ہے کہ دراصل غیر معمولی ذہین لوگ بہت زیادہ سوچنا شروع کر دیتے ہیں۔