Afkaarافکار آپ کا اپنا اُردو بلاگ
Add more content here...

افکار آپ کا اپنا اُردو بلاگ

صندوق سے باہر

صندوق سے باہر

کہتے ہیں کئی سو سال پہلے اٹلی کے ایک چھوٹے سے قصبے میں ایک چھوٹا تاجر رہتا تھا۔ اسے مجبوراً قصبے کے بڑے ساہو کار سے قرض لینا پڑا۔ دن گزرتے گئے حتیٰ کہ قرض کی ادائیگی کا وقت آ گیا۔ تاجر اب بھی قرض واپس کرنے کی پوزیشن میں نہیں تھا۔ اس نے ساہو کار سے قرض معاف کرنے کی درخواست کر دی۔