Afkaarافکار آپ کا اپنا اُردو بلاگ
Add more content here...

افکار آپ کا اپنا اُردو بلاگ

ازبکستان کا سفر 3: ایک بار دیکھا ہے، دوسری بار دیکھنے کی ہوس ہے

ازبکستان کا سفر ۔۔۔ ایک بار دیکھا ہے، دوسری بار دیکھنے کی ہوس ہے

ہائی سپیڈ ٹرین 250 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بھاگ رہی تھی۔ ہم نے کھڑکی کے پردے اوپر کی طرف سرکا دیے اور باہر کے مناظر سے لطف اندوز ہونے لگے۔ دائیں بائیں کی چیزیں اتنی تیزی سے پیچھے کی طرف دوڑ رہی تھیں کہ انہیں کیمرے کی گرفت میں لانا خاصا مشکل تھا۔