Afkaarافکار آپ کا اپنا اُردو بلاگ
Add more content here...

افکار آپ کا اپنا اُردو بلاگ

ازبکستان کا سفر 2: بخارا کا آفتاب

ازبکستان کا سفر ۔۔۔ بخارا کا آفتاب

ٹورسٹ ہمہ تن گوش تھے۔ تاریخ کے ادھ کھلے دریچے سے بخارا کا بارہ سو سال پرانا منظر دکھائی دینے لگا۔ چشم تصور نے دیکھا کہ سولہ سال کا یتیم نوجوان اپنی والدہ محترمہ اور بھائی کے ساتھ حج کے سفر پر روانہ ہوتا ہے۔ علم کی پیاس اس قدر تھی کہ والدہ کی اجازت سے حج کے بعد مکہ مکرمہ ہی میں قیام کا ارادہ کر لیا۔ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے بہت بڑے اساتذہ کی صحبت اختیار کی۔