Afkaarافکار آپ کا اپنا اُردو بلاگ
Add more content here...

افکار آپ کا اپنا اُردو بلاگ

share

یوم دفاع پاکستان

یوم دفاع پاکستان

حنا نور

یوم دفاعِ پاکستان

میں جُھکا نہیں میں بکا نہیں

کہیں چھپ چھپا کے کھڑا نہیں

جو ڈٹے ہوئے ہیں محاذ پر

مجھے ان صفوں میں تلاش کر

6 ستمبر 1965 کو بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا جو کہ پاکستان سے لگ بھگ چھ گنا بڑا ملک ہے۔ رات کے اندھیرے میں بغیر کسی اطلاع کے اپنی قوت کے نشے میں چور ہو کر پاکستان پر حملہ کیا ۔اسلام کا قلعہ سمجھی جانے والی ریاست پر کفار اپنا قبضہ کرنا چاہتے تھے۔

  لیکن پاکستان کے لوگوں کی یکجہتی، حب الوطنی نے بھارت کے لوگوں کو ناکوں چنے چبوائے۔ ان کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہو گئے اور اپنے وطن پر قربان ہوئے۔  پاکستان کے دفاع میں پاک فوج اور عام شہریوں کا بڑا ہاتھ تھا۔

ابتدائے جنگ:

 ہند کی تقسیم کے بعد کشمیر کی وجہ سے تنازعات شروع ہوگئے۔ بھارت نے بغیر کسی پیشگی اطلاع کے 6 ستمبر 1965 کو بین الاقوامی سرحد عبور کر کے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

 پاک فوج نے ان کی پیش قدمی روک دی۔ دشمن کو شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا دشمن سرحد کے پار جانے پہ مجبور ہوگئے۔

پاک فوج نے دشمن کے 45 ٹینک تباہ کردیئے، بہت سے ٹینک اور 5 گنیں چھین لیں۔  بہت سے فوجی قیدی بنا لیے یوں جنگ بھارت پر بھاری ہوگئی اور وہ پیٹھ دکھا کے بھاگ گئے۔ پاک فوج نے ان کے علاقے میں چوکیوں پر قبضہ کر لیا۔ سترہ دن کی اس جنگ میں بے شمار قربانیوں کی مثال پیش کر کے پوری پاکستانی قوم نے ایک زندہ قوم ہونے کا ثبوت دیا۔ دوران جنگ ہر پاکستانی کو ایک ہی فکر تھی کہ اسے دشمن کا سامنا کرنا اور اس کے مقابل کامیابی حاصل کرنا ہے۔

پاک فوج نے دشمن کا منصوبہ خاک میں ملا دیا، جس میں بہت سے لوگوں نے شہادت کا جام نوش فرمایا۔ وطن کے کچھ بہادر، نڈر سپوتوں کی داستانیں مثالی ہیں۔ ایسے جرأت مند شہیدوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے نشان حیدر سے نوازا گیا۔

نشان حیدر پاکستان کا سب سے بڑا فوجی اعزاز ہے۔ اس اعزاز کو حضرت علی المرتضیٰ کے نام سے منسوب کیا جاتا ہے، یہ نشان صرف ان فوجیوں کو نصیب ہوا ہے جنہوں نے وطن کے لیے بہادری اور دلیری کے ساتھ شہادت کا رتبہ حاصل کیا۔

یہ بھی پڑھیں: چھ ستمبر، قربانی کی داستان

نشان حیدر:

 نشان حیدر جنگوں کے دوران دشمن فوج سے چھینے گئے اسلحے کی دھات سے بنایا جاتا ہے۔

جن بہادر شہیدوں کو نشان حیدر کا اعزاز ملا ہے ان کے نام درج ذیل ہیں:

-راجہ محمد سرور شہید

-میجر طفیل محمد شہید

-میجر راجہ عزیز بھٹی شہید

-میجر محمد اکرم شہید

-راشد منہاس شہید

-میجر شبیر شریف شہید

-جوان سوار محمد حسین شہید

-لانس نائیک محمد محفوظ شہید

-کیپٹن کرنل شیر خان شہید

-حوالدار لالک جان شہید

-نائیک سیف اللہ جنجوعہ (ہلال کشمیر)

راہ حق کے شہیدوں کو سلام

خدا کرے میری ارض پاک پر اترے

وہ فصلِ گل جسے اندیشہء زوال نہ ہو

یہاں جو پھول کھلے وہ کِھلا رہے صدیوں

یہاں خزاں کو بھی گزرنے کی مجال نہ ہو

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *