Afkaarافکار آپ کا اپنا اُردو بلاگ
Add more content here...

افکار آپ کا اپنا اُردو بلاگ

share

مصنوعی ذہانت کا مستقبل

مصنوعی ذہانت کا مستقبل

جمیل احمد

ٹیکنالوجی میں تیزی سے ترقی کرتی ہوئی دنیا میں اب یہ سوال تقریباً ہر ایک کے ذہن  میں ہے کہ مصنوعی ذہانت کا مستقبل کیا ہو گا۔

ایک  سروے کے مطابق دنیا میں  42 فیصد کاروبار  مصنوعی ذہانت کو اپنے کاموں میں ضم کر چکے ہیں، اورمزید  40 فیصد اپنے اداروں میں اس کے استعمال پر غور کر رہے ہیں۔

مصنوعی ذہانت کے استعمال میں اتنی تیز رفتاری سے آنے والی تبدیلیوں کا صنعتوں کے ساتھ ساتھ معاشرے پر گہرا اثر مرتب ہو سکتا ہے۔

کہا جاتا ہے کہ مصنوعی ذہانت کا پہلا استعمال 1951 میں ہوا، جب یونیورسٹی آف مانچسٹر میں  کرسٹوفر سٹریچی کے کمپیوٹر پروگرام نے  کمپیوٹر پر ایک گیم مکمل کی تھی۔ اسی طرح 1997 میں مشین لرننگ اور ڈیپ لرننگ میں پیش رفت کی بدولت، IBM کے Deep Blue نے 1997 میں شطرنج کے گرینڈ ماسٹر گیری کاسپاروف کو شکست دی، اورآگے چل کر  کمپنی کے IBM واٹسن نے2011 میں Jeopardy انعام جیتا!

اس کے بعدسے  مصنوعی ذہانت  حیرت انگیز رفتار سے اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہے۔

مصنوعی ذہانت مستقبل کو کیسے متاثر کرے گی؟

بزنس آٹومیشن

تقریباً 55 فیصد اداروں  نے مصنوعی ذہانت  کو کسی نہ کسی درجے  میں اپنالیا ہے، جس نے  مستقبل قریب میں بہت سے کاروباروں کے لیے آٹومیشن میں اضافے کی راہ ہموار کر دی ہے۔

ملازمتوں میں کمی

بزنس آٹومیشن کی وجہ سے  فطری طور پر ملازمتوں میں کمی  کا خطرہ پیدا ہو گیا  ہے۔ ملازمین کا خیال ہے کہ ان کے تقریباً ایک تہائی کام مصنوعی ذہانت  کے ذریعے کیے جا سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، سیکرٹری جیسی ملازمتیں خطرے سے دوچار ہیں، لیکن دوسری طرف  مشین لرننگ کے ماہرین اور انفارمیشن سیکورٹی  کے تجزیہ کاروں جیسی دیگر ملازمتوں کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔

ڈیٹا پرائیویسی کے مسائل

کمپنیوں کو اپنے مصنوعی ذہانت کے  ماڈلز کو تربیت دینے اور مزید طاقت ور بنانے کے لیے کے لیے بڑی مقدار میں ڈیٹا درکار ہوتا ہے ۔عام طور پر  یہ عمل سخت جانچ پڑتال کے مراحل سے گزرتا  ہے۔ تاہم صارفین کی جانب سے خدشات جنم لیتے رہے ہیں کہ کمپنیاں ان کا ذاتی ڈیٹا اکٹھا کرنے کے قوانین کی خلاف ورزی تو نہیں کر رہیں۔

نئی قانون سازی

مصنوعی ذہانت کی ترقی نے کچھ قانونی سوالات بھی اٹھائے ہیں۔اس کی ایک مثال دانشورانہ حقوق  کے  مسئلے پر  اوپن اے آئی کے خلاف مصنفین، موسیقاروں اور دی نیویارک ٹائمز جیسے اداروں کے دائر کردہ کاپی رائٹ کے مقدمات ہیں۔ اس طرح کے سوالات حکومتوں کو مصنوعی ذہانت کے استعمال کے بارے میں نئی قانون سازی پر مجبور کر سکتے ہیں۔

موسمیاتی تبدیلی کے خدشات

مصنوعی ذہانت کا بڑھتا ہوا استعمال بہت بڑے پیمانے پر موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی مسائل پر اثر ڈال سکتا  ہے۔اس کے حامی توقع رکھتے ہیں کہ اس کی مدد سے  سپلائی چینز کو زیادہ موثر بنانے، اور کاربن کے اخراج کو کم کرنے کے لیے پیشین گوئی کی جا سکے گی اور اس سے متعلقہ دوسرے طریقے بھی بہتر بنائے جا سکیں گے۔

دوسری طرف یہ خدشات پیدا ہو رہے ہیں کہ مصنوعی ذہانت کے  ماڈلز بنانے اور انھیں برقرار رکھنے کے لیے درکار توانائی اور وسائل کاربن کے اخراج کو 80 فیصد تک بڑھا سکتے ہیں، جس سے موسمیاتی تبدیلیوں پر منفی اثرات کے ساتھ ساتھ ٹیکنالوجی  کے میدان میں  پائیداری کی کوششوں  کو تباہ کن دھچکا لگ سکتا ہے۔

مصنوعی ذہانت کن صنعتوں کو سب سے زیادہ متاثر کرے گی؟

بظاہر دکھائی دیتا ہے کہ کوئی بھی بڑی صنعت ایسی نہیں ہے جسے مصنوعی ذہانت نے پہلے ہی متاثر نہ کر رکھا  ہو۔ تاہم مصنوعی ذہانت کی ترقی کے نتیجے میں سب سے بڑی تبدیلیوں سے گزرنے والی چند صنعتیں یہ ہوں گی:

مینوفیکچرنگ

مینوفیکچرنگ پہلے ہی کئی  سالوں سے مصنوعی ذہانت سے فائدہ اٹھا رہی ہے۔ 1960 اور 1970 کی دہائی میں مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹک اوزاروں  اور دیگر مینوفیکچرنگ بوٹس کے ساتھ، صنعتوں  نے مصنوعی ذہانت کا ابہت اچھا استعمال کیا  ہے۔ یہ صنعتی روبوٹ عام طور پر انسانوں کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں۔انے والی دہائیوں میں  صنعتیں  اس کی مدد سے مزید مؤثر انداز میں فائدہ اٹھا سکیں گی۔

صحت عامہ

اگرچہ مصنوعی ذہانت صحت کے میدان میں  پہلے سے ہی طبی خدمات فراہم کرنے والوں کے ساتھ انسانوں کے کام کرنے  کے طریقے کو بدل رہی ہے۔ تاہم مستقنل میں اعداد و شمار کے تجزیہ کی بڑی صلاحیتوں کی بدولت، مصنوعی ذہانت بیماریوں کو زیادہ تیزی اور درست طریقے سے شناخت کرنے،اور  ادویات  کی تیاری  کو تیزکرنے میں مدد دے گی۔یہاں تک کہ ورچوئل نرسنگ اسسٹنٹس کے ذریعے مریضوں کی نگرانی بھی کی جا سکے گی۔ 

فنانس

بینک، بیمہ کنندگان اور مالیاتی ادارے اب بھی مصنوعی ذہانت کا فائدہ اٹھاتے ہیں جیسے کہ فراڈ کا پتہ لگانا، آڈٹ کرنا اور قرضوں کے لیے صارفین کا جائزہ لینا۔ اس کے ساتھ ساتھ تاجروں نے لاکھوں ڈیٹا پوائنٹس کا اندازہ لگانے کے لیے مشین لرننگ کی صلاحیت کا بھی استعمال کیا ہے، تاکہ وہ تیزی سے مالیاتی خطرے کا اندازہ لگا سکیں اور سرمایہ کاری کے لیے درست  فیصلے کر سکیں۔ 

تعلیم

مصنوعی ذہانت ہر عمر کے انسانوں کے لیے سیکھنے کے طریقے کو بدل دے گی۔ مصنوعی ذہانت مشین لرننگ، قدرتی زبان کی پروسیسنگ اور چہرے کی شناخت کا استعمال کرتے ہوئے نصابی کتب کو ڈیجیٹائز کرنے، ادبی سرقہ کا پتہ لگانے اور طلباء کے جذبات کا اندازہ لگانے میں مدد کرے گی  تاکہ یہ تعین کیا جا سکے کہ کون پڑھائی میں مشکل کا شکار  ہے یا بور ہو رہا ہے۔ مستقبل میں مصنوعی ذہانت کی  مدد سے طالب علم کی انفرادی ضروریات کے مطابق سیکھنے کے ماڈیول تیار کیے جا سکیں گے۔ 

میڈیا

صحافت میں اب بھی مصنوعی ذہانت  کا استعمال ہو رہا ہے، اور آئندہ بھی ہوتا رہے گا۔ اس کی ایک مثال دی ایسوسی ایٹڈ پریس کے Automated Insights  کے استعمال میں دیکھی جا سکتی ہے، جس کے ذریعے  ادارے کی آمدن میں اضافہ کرنے والی ہزاروں رپورٹیں تیار ہوتی ہیں۔ لیکن تخلیقی تحریری ٹولز، جیسے ChatGPTکے مارکیٹ میں آنے سے  صحافت میں ان کے استعمال کے بارے میں کافی سوالات پیدا ہو گئے  ہیں۔ 

کسٹمر سروس

زیادہ تر لوگ روبوکال حاصل کرنے سے ہچکچاتے  ہیں، لیکن مصنوعی ذہانت  کسٹمر سروس کو ڈیٹا کی مدد سے چلنے والے ٹولز فراہم کر سکتا ہے جو گاہک اور فراہم کنندہ دونوں کے لیے مدد گار ہوتے ہیں۔ کسٹمر سروس انڈسٹری کو مدد  دینے والے اے آئی  ٹولز چیٹ بوٹس اور ورچوئل اسسٹنٹس کی شکل میں نظر آتے ہیں۔ 

نقل و حمل

نقل و حمل ایک ایسی صنعت ہے جو یقینی طور پر آے آئی  کے استعمال کے نتیجے میں مکمل طور پر تبدیل ہو جائے گی۔ سیلف ڈرائیونگ کاریں اور اے آئی ٹریول پلانرز صرف ایک دو مثالیں  ہیں کہ ہم پوائنٹ A سے پوائنٹ B تک کیسے پہنچ سکتے  ہیں ۔ بہت سی  خود کار  گاڑیاں ایک دن ہمیں ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جاتی ہوئی نظر آئیں  گی۔

یہ بھی پڑھیں: ملاوی کا سفر(1)

مصنوعی ذہانت کے خطرات

مصنوعی ذہانت کے چند ممکنہ خطرات یہ ہیں:

ملازمت سے محرومی

ایک اندازے کے مطابق مصنوعی ذہانت کے استعمال سے آئندہ پانچ سالوں میں، 44 فیصد کارکنوں کی مہارتیں متاثر ہوں گی۔ اگرچہ تمام کارکنان یکساں طور پر متاثر نہیں ہوں گے ، تاہم مردوں کے مقابلے میں  خواتین کے متاثر ہونے کا  زیادہ امکان ہے۔ 

انسانی تعصبات

مصنوعی ذہانت کی ساکھ الگورتھمک ماڈلز کو تربیت دینے والے لوگوں کے تعصبات کی عکاسی کرنے سے داغدار ہوئی ہے۔ مثال کے طور پر، چہرے کی شناخت کی ٹیکنالوجی کو سفیدی مائل  جلد والے لوگوں کے حق میں سمجھا  جاتا ہے، جو گہرے رنگ کے لوگوں کے ساتھ امتیازی سلوک کرتی  ہے۔ اگر محققین ان تعصبات کا تدارک نہ کر سکے، تو اے آئی  ٹولز صارفین کے ذہنوں میں مزید  تعصبات کو جنم  دے سکتے ہیں اور سماجی عدم مساوات کو بڑھا  سکتے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: دنیا 2050 میں کیسی ہو گی؟

ڈیپ فیک اور غلط معلومات

ڈیپ فیک کے پھیلاؤ سے حقیقت اور غلط معلومات کے درمیان تمیز کرنا مشکل ہو سکتا  ہے۔ اگر لوگ ڈیپ فیک کی شناخت کرنے سے قاصر ہوں گے، تو غلط معلومات کا اثر افراد اور تمام ممالک کے لیے بہت  خطرناک ہو سکتا ہے۔ ڈیپ فیک کا استعمال سیاسی پروپیگنڈے کو فروغ دینے، مالی فراڈ کرنے اور طالب علموں سے ناجائز فائدہ اٹھانے  کے لیے کیا جاتا ہے۔ 

ڈیٹا پرائیویسی

عوامی ڈیٹا پر اے آئی  ماڈلز کو تربیت دینے سے ڈیٹا سیکیورٹی کی خلاف ورزیوں کے امکانات بڑھ جاتے ہیں جو صارفین کی ذاتی معلومات کو فاش کر سکتے ہیں۔ کمپنیاں اپنے ڈیٹا کو بھی شامل کرکے ان خطرات میں اضافہ کرتی  ہیں۔ ایک سروے کے مطابق  69 فیصد کو خدشہ ہے کہ یہ ٹولز ان کے دانش ورانہ اور قانونی  حقوق کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ ایک معمولی سی  خلاف ورزی لاکھوں صارفین کی معلومات کو فاش  کر سکتی ہے اور اس کے نتیجے میں اداروں کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔ 

خودکار ہتھیار

خودکار ہتھیاروں میں اے آئی کا استعمال ملکوں  اور ان کی عام آبادی کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے۔ اگرچہ خودکار ہتھیاروں کے نظام پہلے ہی مہلک ہیں، وہ فوجیوں اور شہریوں کے درمیان فرق  کرنے میں بھی ناکام رہتے ہیں، تاہم ، مصنوعی ذہانت کو غلط ہاتھوں میں جانے دینا غیر ذمہ داری  کا باعث بن سکتا ہے جس سے لوگوں کی بڑی آبادیاں  خطرے کا شکار ہو سکتی  ہیں۔ 

اعلیٰ ذہانت

بعض ڈراؤنے  منظرنامے اس چیز کی تصویر کشی کرتے ہیں کہ ایک وقت آئے گا جب  ٹیکنالوجی کی حکمرانی ہو گی ، اور  انتہائی ذہین مشینیں انسانوں کو غلامی پر مجبور کر دیں گی  یا ان کا وجود ہی مٹا دیں گی۔ اگر اے آئی  سسٹم اس سطح تک نہیں بھی پہنچتے ، تو وہ اس مقام تک جا سکتے  ہیں جہاں یہ تعین کرنا مشکل ہو سکتا  ہے کہ اے آئی نے کس طرح فیصلے کرنے ہیں۔ ایسی صورت میں الگورتھم کو ٹھیک کرنے کے طریقے کے بارے میں شفافیت کی کمی کا خطرہ موجود رہے گا۔

ان سب باتوں کے باوجود ہمیں  لگتا ہے کہ شاید پانچ یا دس  سال بعد، ہمیں اس مضمون کا دوبارہ جائزہ لینا پڑے گا کیونکہ اس وقت ہمارے پاس ان چیزوں کے بارے میں جاننے اور پیش گوئی کرنے کے  مزید بہتر  طریقے دستیاب ہوں گے ۔

افکار - رحمہ اسلامک ریلیف کیرئیر کاؤنسلنگ
افکار – رحمہ اسلامک ریلیف کیرئیر کاؤنسلنگ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

زیادہ پڑھی جانے والی پوسٹس

اشتراک کریں

Facebook
Pinterest
LinkedIn
WhatsApp
Telegram
Print
Email