Afkaarافکار آپ کا اپنا اُردو بلاگ
Add more content here...

افکار آپ کا اپنا اُردو بلاگ

share

مثبت زندگی کیسے جئیں

مثبت زندگی کیسے جئیں؟

جمیل احمد

ہم میں سے اکثر ایک دوسرے کو مثبت زندگی گزارنے کی نصیحت کرتے رہتے ہیں، لیکن مثبت زندگی کیسے جئیں اس کے عملی پہلوؤں کی وضاحت میں بعض اوقات ہمیں دشواری پیش آتی ہے۔

دیکھا جائے تو ہم سب سفید اور سیاہ، اچھے اور برے کی طرح مثبت اور منفی کے درمیان بھی فرق جانتے ہیں۔ اس لیے اچھی اور مثبت زندگی گزارنے کی خواہش ہمارے اندر فطری طور پر موجود ہوتی  ہے، کیونکہ مثبت طرز زندگی  ہماری اپنی فلاح و بہبود، تعلقات  اور مجموعی کامیابی پر بہت  اثر ڈالتا ہے۔

اس  مضمون میں ہم  چند آسان اقدامات کا ذکر کریں گے  جو آپ کو زندگی کو منفی انداز سے گزارنے کی بجائے  مثبت طرز زندگی اختیار کرنے میں مدد دیں گے۔

مثبت زندگی کیا ہے؟

مثبت طرز زندگی گزارنے کے طریقے بیان کرنے  سے پہلے، اپنے آپ سے یہ پوچھنا ضروری ہے کہ مثبت زندگی دراصل کیا ہے؟ مثبت زندگی کیسے جئیں؟ یا ایک مثبت زندگی جینا  کیسا لگتا ہے؟

اس سوال کے جواب میں ہم کہہ سکتے ہیں کہ مثبت طرز زندگی ایک ایسا مسلسل عمل ہے جس کو آپ خود کنٹرول کر سکتے ہیں۔ اس میں سوچنے کا  عمل، آپ  کے خیالات، اور  ذہن کی تربیت  کا ایک سلسلہ شامل ہے۔ خاص طور پردرج ذیل باتوں کو اپنی زندگی کا حصہ بنا لینا:

-ہر ممکن حد تک  مثبت اور حقیقت پسندانہ رویہ رکھنا اور مثبت اقدامات کرنا۔

-اپنے مسائل پر سوچتے رہنے کی بجائے ان کو حل کرنے پر توجہ دینا۔

-اپنے آپ کو اور اپنی  کی زندگی کو مسلسل بہتر بنانے کی کوشش کرنا۔

-اپنی ناکامیوں سے سیکھنا، ان کو ماضی کا حصہ سمجھنا، اور ایک نئے نقطہ نظر کے ساتھ دوبارہ کوشش کرنا۔

-ماضی یا مستقبل کے بارے میں بہت زیادہ پریشان ہونے کی بجائے  حال پر توجہ دینا  اور اس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا۔

-لوگوں کی خوبیوں  پر توجہ مرکوز کرنا ، صرف خامیوں پر نہیں۔ یہ خصوصیت  آپ میں ہمدردی کا رویہ پیدا کرتی ہے اور لوگوں کے بارے میں جلدی رائے قائم کرنے سے باز رکھتی ہے۔

-آپ کے ہاتھ میں جو کام ہے، دستیاب وسائل کے ساتھ اسے بہترین طریقے سے انجام دینے کی کوشش کرنا۔

اگر آپ انھی  پہلوؤں پر توجہ دیں اور  سوچنے کے اس انداز کو اپنالیں تو آپ کی زندگی کے بہت سے پہلوؤں میں وقت کے ساتھ ساتھ  ڈرامائی طور پر بہتری آئے گی اور آپ زیادہ مثبت اور خوشگوار زندگی گزار نے کے قابل ہو جائیں گے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ اب آپ مسائل، اہداف اور اپنے خوابوں کو مختلف انداز میں دیکھنے کے قابل ہو گئے ہیں۔

مثبت زندگی کیسے جئیں؟

مثبت زندگی جینے  کے لیے آپ ان اقدامات کے بارے میں غور کر سکتے ہیں:

1۔اپنی سوچ پر قابو پائیں

کیا آپ جانتے ہیں کہ ہمارے زیادہ تر رد عمل اور اعمال ہماری عادات سے کنٹرول ہوتے ہیں؟

آئیے ایک مثال کے ذریعے سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں۔

آپ ہر روز الارم کلاک کی آواز کے ساتھ جاگتے  ہیں جو  منفی ردعمل کا سبب بنتا ہے۔ جانتے ہیں کیوں؟

دراصل  آپ نے جلدی جاگنے کے خیال کو زبردستی جاگنے کے ساتھ جوڑ دیا ہے۔ اس کی وجہ سے آپ کے دماغ نے الارم کلاک  کو محرک بنا دیا ہے۔ اس کی آواز اب آپ کو  کسی منفی چیز کی طرف لے جاتی ہے، اور وہ ہے کسی اور چیز کی وجہ سے جاگنا۔اس بات کو  آپ نے خود اپنے ذہن میں پروگرام کیا ہے۔

اپنی سوچ  کو تبدیل کرنے میں وقت لگتا ہے ، لیکن یہ ناممکن نہیں  ہے۔ اچھی بات  یہ ہے کہ آپ اب بھی اپنی سوچ کو  تبدیل کرنے کے قابل ہیں۔آپ  نہ صرف اسے کنٹرول کر سکتے ہیں بلکہ  دوبارہ پروگرام بھی کر سکتے ہیں۔

تو مسئلہ الارم کلاک  کا نہیں ہے۔ مسئلہ آپ کے ردعمل  کا بھی نہیں ہے۔ مسئلہ یہ ہے کہ آپ نے اس ردعمل کو سمجھے  بغیر پروگرام کیا ہے اور اس کی وجہ سے  آپ کی دماغی صحت متاثر ہو سکتی ہے۔

اب اہم بات یہ ہے کہ  آپ خود کو دوبارہ پروگرام کیسے کریں گے؟

ہاں، آپ کو بستر سے جلدی اٹھنا ہوگا۔ آپ کو طے کرنا ہو گا کہ بستر سے اٹھ کر آپ نے کوئی کام کرنا ہے، مثلاً نماز پرھنی ہے یا کام پر جانے کے لیے تیاری کرنی ہے، جس کا تعلق آپ کی روحانی اور دنیاوی زندگی کے ساتھ ہے۔

آپ اب بھی اپنی زندگی جینا چاہتے ہیں۔

تو الارم کلاک  کی آواز کو اس بات سے جوڑنے  کی بجائے کہ آپ کو زبردستی جگایا جا رہا ہے، اسے ایک نئے اور خوشگوار  دن کی آمد سے جوڑیں  کیونکہ یہ دن آپ کا ہے۔

2۔مثبت الفاظ کا استعمال کریں

شاید یہ بات آپ کو عجیب لگے، لیکن مثبت الفاظ کو حفظ کر کےآپ اپنے دماغ کو مثبت اور خوش کن الفاظ کو کثرت سے استعمال کرنے پر آمادہ  کر سکتے ہیں۔ اس سے آپ کو مثبت زندگی گزارنے میں مدد ملے گی۔ اس طرح، آپ اپنی سوچ  کو دوبارہ پروگرام کر سکتے ہیں۔ فطری طور پر مثبت الفاظ آپ کے سامنے آنے لگیں گے اور آپ کا نقطہ نظر بدل جائے گا۔

جب آپ مثبت الفاظ کا کثرت سے استعمال شروع کر دیں گے تو نہ صرف آپ کے اپنے سوچنے کا  انداز بدلے  گا بلکہ آپ کے آس پاس کے لوگوں پر بھی اس کا اچھا اثر پڑے گا۔

آپ نے دیکھا ہو گا  کہ مثبت اور خوش مزاج لوگ اپنے ارد گرد موجود  لوگوں پر بھی خوشگوار تاثر چھوڑتے  ہیں۔ عام طور پر ایک مسکراہٹ دوسری مسکراہٹ کو جنم دیتی  ہے اور ایک مثبت گفتگو کے جواب میں عموماً ایک مہذب اور اچھی گفتگو ہی سننے کو ملے گی۔

3۔اس چیز پر توجہ دیں جو آپ کے لیے اہم ہے

آپ کی زندگی میں منفی اور مثبت دونوں چیزیں رہیں  گی، لیکن آپ اس بات کو کنٹرول کر سکتے ہیں کہ آپ کن چیزوں سے متاثر ہوں گے۔

جی ہاں، آپ میں یہ فیصلہ کرنے  صلاحیت ہے کہ کیا ضروری ہے اور یہ بہت آسان ہے۔ اپنے ماضی، حال اور مستقبل پر ایک نظر ڈالیں۔ آپ نے کتنی بار اپنی توانائی کسی ایسی چیز پر ضائع کی ہے جس سے کوئی نتیجہ نہیں نکلا؟

یہ بات ذہن میں رکھیں کہ آپ زندگی کے ہر پہلو میں سب کچھ نہیں کر سکتے۔دوسرے الفاظ میں  آپ اپنی توانائی ہر چیز پر مرکوز نہیں کر سکتے۔

آپ جو کر سکتے ہیں اس کو  ترجیح بنائیں۔ سوچیں کہ آپ کے لیے واقعی کیا چیز اہمیت رکھتی ہے؟ باقی تمام چیزوں کو چھوڑیں  اور اس بات پر توجہ مرکوز کریں کہ آپ کے لیے کیا اہم ہے ، آپ کیا کر سکتے ہیں اور آپ کو کیا کرنا چاہیے۔

4۔نہ کہنا سیکھیں

کچھ لوگوں کے لیے نہ کہنا مشکل ہوتا ہے کیونکہ وہ سمجھتے ہیں  کہ آپ یا تو کسی کو مایوس کر رہے ہیں یا کسی اچھے موقع کو کھو  رہے ہیں۔ اگر آپ ہاں اور ناں کے الفاظ پر غور کریں  تو زیادہ تر لوگ نہ  کو منفی لفظ کے طور پر دیکھیں گے۔

لیکن  لوگ بھول جاتے ہیں کہ آپ ہر بات پر  ہاں نہیں کہہ سکتے۔ جب آپ کسی بات پر  ہاں کہتے ہیں تو پھر بھی آپ کسی اور چیز کے بارے میں نہ  کہہ رہے ہوتے ہیں۔ ہوسکتا ہے کہ آپ کے باس نے آپ کو دیر سے کام کرنے اور پروجیکٹ مکمل کرنے کو کہا ہو، تو آپ ہاں کہہ دیتے  ہیں کیونکہ آپ اسے مایوس نہیں کرنا چاہتے۔ دوسری طرف  اس کا مطلب یہ ہوسکتا ہے کہ آپ اپنے بچوں کے ساتھ وقت گزارنے  سے محروم ہوجائیں گے، حالانکہ آپ نے ان  سے وعدہ کیا تھا کہ آپ آج شام ان کے ساتھ باہر جائیں  گے۔

بات یہ ہے کہ جب آپ ہاں کہتے ہیں،اسی وقت  آپ نہ بھی کہہ رہے ہوتے ہیں۔ جب بھی آپ ایک کام کا انتخاب کرتے ہیں، تو  آپ کسی اور کام  سے وقت نکال رہے ہوتے ہیں۔ ہماری خواہش ہوتی ہے کہ  ہم سب کچھ کر سکیں، لیکن ہم ایسا  کر نہیں سکتے۔

آپ کو نہ  کہنا سیکھنا ہو گا، لیکن آپ یہ سمجھ  کر نہ  کہنا سیکھیں گے کہ آپ دراصل  کیا کرنا چاہتے ہیں اور کیا نہیں کرنا چاہتے۔ اس طرح، جب آپ نہ کہہ رہے ہوں گے، تو آپ دراصل ان چیزوں کے لیے ہاں کہہ رہے ہوں گے جن کو آپ واقعی اہمیت دیتے ہیں۔

کیرئیر کونسلنگ سروسز

5۔شکرگزاری کو معمول بنائیں

یہ بہت ضروری ہے کہ ہم زندگی میں چیزوں کی قدر کو پہچانیں  اور ان پر شکر گزاری کا اظہار کریں۔ہمارے پاس  بے شمار  چیزیں ہیں   جن کے لیے ہمیں شکر گزار ہونا چاہیے۔ اپنے پاس موجود نعمتوں پر غور کرنے کے لیے ہر روز صرف چند لمحات نکالیں۔یہ بات  ہمارے ذہنوں کو زندگی کے مثبت پہلوؤں کی طرف موڑنے میں مدد دے گی۔

ہم جتنا شگرگزار ہوں  گے، اتنے ہی زیادہ خوش اور مطمئن ہوں گے۔ شکر گزاری ہمیں زندگی کے ہر لمحے سے لطف اندوز ہونے کا موقع دیتی  ہے۔

یہ بھی پڑھیں: منفی سوچ کیسے بدلیں؟

6۔مثبت لوگوں کی صحبت اختیار کریں

ہمیں ایسے لوگوں کے درمیان  وقت گزارنا  چاہیے جو ہماری حوصلہ افزائی کر یں اور آگے بڑھنے میں مدد دیں۔ مثبت تعلقات اچھا ماحول بناتے ہیں ،اور مشکل وقت میں بھی مثبت نقطہ نظر کو برقرار رکھنے میں ہماری مدد کرتے ہیں۔

مثبت لوگوں کے ساتھ رہنے  سے ہمیں مزید مثبت رویہ  پیدا کرنے میں مدد ملتی ہے اور ہماری زندگی میں احساس  تکمیل اور خوشی پیدا ہوتی ہے۔ نتیجے کے طور پر، ہم نہ صرف اچھی زندگی گزارتے  ہیں، بلکہ مختلف نقطہ نظر کے ساتھ  زندگی میں آگے بڑھنا بھی سیکھتے ہیں۔

7۔حقیقت پسندانہ اہداف طے کریں

مثبت  زندگی جینے  کے لیے ہمیں ان اہداف کا تعین کرنا چاہیے جنھیں ہم حاصل کر سکیں اور جو ہماری اقدار اور خواہشات کے مطابق ہوں۔ بڑے اہداف کو چھوٹے اور زیادہ قابل حصول  اقدامات میں تقسیم کرنے سے آپ کے اندر  کامیابی کا احساس پیدا ہو  گا۔ حقیقت پسندانہ اہداف کا تعین حوصلہ افزائی اور تحریک  پیدا کرتا ہے، جو ہمارے اندر مثبت رویوں کو نئی بلندیوں  تک پہنچا  دے گا۔

حقیقت پسندانہ اہداف طے کرتے وقت ہمیں صرف ایک چیز کا خیال رکھنا  چاہئے ،وہ ہے اپنی حدود کو سمجھنا۔ حقیقت پسندانہ اہداف کا مطلب ہے کہ انہیں واقعی “حقیقت پسند” ہونا چاہیے۔ ان چیزوں  کو سمجھیں جو ہم کر سکتے ہیں، بجائے اس کے کہ وہ کام کریں جو ہماری مہارت کے مطابق نہیں ہیں۔ ہم جتنے زیادہ حقیقت پسندانہ اہداف طے  کریں گے، خوشگوار اور بہترین زندگی گزارنے کے لیے ہمیں اتنے ہی بہتر نتائج ملیں گے۔

8۔اپنا خیال رکھیں

اس کا مطلب ہے اپنی  جسمانی، ذہنی اور جذباتی تندرستی کا خیال رکھنا۔ مثبت رہنے اور بہترین زندگی گزارنے کے لیے، ہمیں اپنا  خیال رکھنے کی اہمیت کو سمجھنا ہو گا۔ باقاعدگی سے ورزش، متوازن غذا، کافی نیند، اور آرام کے لیے وقت تلاش کرنا مثبت سوچ پیدا کرنے  میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔ ہم جتنا زیادہ اپنی صحت کا خیال رکھیں گے، اتنا ہی ہمیں مثبت زندگی جینے میں مدد  ملے گی اور آپ ایک بھرپور زندگی گزارسکیں  گے۔ یاد رکھیں، اپنا خیال رکھے بغیر ہم ایک مکمل اور خوشگوار زندگی نہیں گزار سکتے۔

9۔معاف کرنا سیکھیں

معاف کرنا آسان کام نہیں ہے۔لیکن  رنجش اور ناراضگی کو دلوں میں پالتے رہنا  ہمیں جسمانی اور جذباتی طور پر کمزور کر سکتا ہے۔ ماضی کی رنجشوں  کو دور کرنے سے ہمارے ذہن میں مثبت رویوں کے لیے  جگہ خالی ہو سکتی ہے۔

ذرا سوچیں اگر ہم گاڑی چلاتے ہوئے پیچھے کی طرف دیکھتے  رہیں تو  حادثے کا شکار ہونے کا امکانات کتنے بڑھ  جائیں گے۔ معاف کرنے کا مطلب  ہے کہ ہم آگے دیکھیں اور اس طرف  پر توجہ دیں جدھر  ہم نے جانا ہے۔ ہم ماضی کے بارے میں  جتنا سوچتے رہیں  گے، اتنا ہی زیادہ امکان ہے کہ ہم مشکلات کے گڑھوں میں گر جائیں گے۔

تو یاد رکھیں… معافی ہمیں آگے بڑھنے اور زندگی کے مثبت پہلوؤں پر توجہ مرکوز  کرنے میں مدد  دیتی ہے۔

10۔ایسے کام کریں جن سے آپ کو خوشی ملے

مثبت زندگی گزارنے کا مطلب ایسی سرگرمیوں میں مشغول ہونا  ہے جو ہمیں خوشی، تکمیل اور کامیابی کا احساس دلائیں، چاہے یہ کھیل ہو، رضاکارانہ کام یا کوئی تخلیقی مصروفیت۔ ایسی چیزوں میں مشغول ہونا مجموعی طور پر ہماری زندگی میں مثبت اثرات پیدا کرتا ہے۔

بہترین زندگی گزارنے والے وہ ہوتے ہیں جو اپنی پسند کے کام تلاش  کرتے ہیں۔ ایک ایسا کام کرنے سے جو آپ کو پسند ہو،  آپ کو خوشی ملے گی۔ خوشی ایک کامیاب اور مثبت  زندگی گزارنے کا کلیدی عنصر  ہے۔

خلاصۂ کلام

ایک مثبت زندگی آپ کے اپنے اندر سے شروع ہوتی ہے۔آپ اپنی سوچ اور طرززندگی کو خود کنٹرول کر سکتے ہیں، اور اس کی نئے سرے سے پروگرامنگ کر سکتے ہیں۔ ان آسان اقدامات پر عمل کرکےآپ  ایک مثبت اور کامیاب زندگی گزار سکتے ہیں۔

2 Responses

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

زیادہ پڑھی جانے والی پوسٹس

اشتراک کریں

Facebook
Pinterest
LinkedIn
WhatsApp
Telegram
Print
Email