Afkaarافکار آپ کا اپنا اُردو بلاگ
Add more content here...

افکار آپ کا اپنا اُردو بلاگ

share

سٹوڈنٹ آف دی ائیر کیسے بنیں؟

سٹوڈنٹ آف دی ائیر کیسے بنیں؟

جمیل احمد

کون کہتا ہے کہ ٹیچر کو مکھن لگانے سے آپ سٹوڈنٹ آف دی ائیر بن جائیں گے؟  یہ ہوائی کسی دشمن نے اڑائی ہو گی۔تو پیارے طالب علمو! ایسا ویسا کچھ نہیں، اور اس کا شارٹ کٹ بھی کوئی نہیں۔آپ نے اگر سٹوڈنٹ آف دی ائیر بن کر نام کمانا ہے تو اس مضمون میں ہم آپ کو اس کے صحیح طریقے بتانے والے ہیں۔ان پر عمل کریں گے تو  کوئی بھی آپ کو سال  کا بہترین طالب علم بننے سے نہیں روک سکتا!

1۔سب سے پہلا طریقہ یہ ہے کہ ڈیڈ لائن سے پہلے اپنی اسائنمنٹ یا پراجیکٹس مکمل کریں۔آپ نے دیکھا ہو گا کہ بہت کم طالب علم  اپنی اسائنمنٹ ڈیڈ لائن سے پہلے جمع کراتے ہیں۔ اور اگر آپ ان میں سے ایک بن جاتے ہیں تو آپ کو یقیناآپ کے استاد پہلے سمسٹر میں ہی پہچان لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: طالب علموں کے لیے پچاس قیمتی نصیحتیں

2۔ہمیشہ گیم میں  آگے رہیں۔اگر آپ نے ابھی ابھی  کالج میں داخلہ لیا ہے تو ہو سکتا ہے  کہ شروع شروع کے اسباق تقریباً میٹرک کی ری ویژن  کی طرح ہوں۔ لہذا،  ایک گہری سانس لیں ،لیکچر سے پہلے اپنی ٹیکسٹ بک پر ایک نظر دوڑائیں،اور بڑے اعتماد سے  کلاس میں پوچھے گئے سوالات کے جواب دیں۔کلاس آپ کی قابلیت پر حیران رہ جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: کردار کی اعلیٰ صفات

3۔کھیلوں میں حصہ لیں۔اچھے  کالج کھیل اور تعلیم کے درمیان توازن کو سمجھتے ہیں۔ ضروری نہیں کہ آپ پیشہ ور کھلاڑی ہی بنیں ، لیکن محض کھیلوں میں شرکت ہی آپ کے الگ نظر آنے  کے لیے کافی ہے۔کھیل میں نام بنانا ہے تو  مشق آپ کو ویسے بھی پرفیکٹ  بنائے گی۔ والی بال ، باسکٹ بال ، فٹ بال ،  کرکٹ ، ہاکی، بیڈ منٹن، غرض کالج میں جو بھی گیم دستیاب ہے، آپ  کھیل سکتے ہیں۔

4۔ایک بات اچھی طرح سمجھ لیں۔بہترین طالب علم بننے کے لیے اکیلےIQ یعنی روایتی ذہانت کافی نہیں ہےآپ کاEQ یعنی جذباتی توازن،SQ یعنی معاشرتی میل جول اور رویہ اور AQ یعنی نا موافق حالات کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت بھی یہ فیصلہ کرنے میں مدد دیتے ہیں کہ آپ سال کے بہترین طالب علم بننے کے اہل ہیں یا نہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: صرف ذہانت کافی نہیں، آپ کی کامیابی شخصیت کی ان چار چیزوں میں پوشیدہ ہے!

5۔اپنے ٹیلنٹ کو سامنے لائیں۔بہت سےطالب علموں  کو اسٹیج پر آنے سے ڈر لگتا  ہے، اسی لیے وہ بہت سے سوشل ایونٹس سے دور ہی رہتے ہیں۔ حتیٰ  کہ اگر انھیں سٹیج پر جانا  پڑ جائے تو ان کے ہاتھ پاؤں ٹھنڈے پڑ  جاتے ہیں۔ہمارے اکثر کالج سال میں کئی سرگرمیاں منعقد کرتے ہیں۔ اگر آپ میں کوئی  ٹیلنٹ ہے تو ایسی سرگرمیاں آپ کو اپنا  ٹیلنٹ دکھانے  کے لیے بہترین موقع دیتی ہیں۔ بالکل شرم اور جھجھک محسوس نہ کریں۔ان سرگرمیوں میں حصہ  لیں اور ہو سکے تو ان کے انتظامات کرنے والوں میں بھی شامل ہو جائیں!

6۔فضول سرگرمیوں  سے پرہیز کریں۔کالج ایک ایسی جگہ ہے جہاں آپ کو زندگی بھر کے لیے دوست مل سکتے ہیں۔ ایک دوسرے کی مدد کریں اور ایک ساتھ مل کر آگے بڑھنے کی کوشش کریں، لیکن ایک بات کا خیال رہے، کہ  کسی غلط گروپ  اور پرتشددسرگرمیوں  کا حصہ نہ بنیں۔ ورنہ آپ  اپنے ہاتھوں اپنے کیرئیر کو تباہ کر رہے ہوں گے،لہٰذا کالج کی پالیسیوں پر دھیان رکھیں اور مثبت سرگرمیوں میں شریک ہوتے رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: منظم زندگی

7۔ سیکھیں اور سکھائیں۔بعض چھپے رستم ایسے بھی ہوتے ہیں جو اچانک ٹاپر بن کر سامنے آتے ہیں۔اس میں راز کی بات یہ ہے کہ وہ دوسروں کی مدد کرتے ہیں، یعنی خود پڑھنے کے ساتھ ساتھ دوسروں کو بھی سکھاتے ہیں۔ آج کے دور میں سیکھنےکی سب سے بڑی تکنیک یہی ہے کہ آپ دوسروں کو بھی سکھائیں۔

8۔تمام کلاسز میں شرکت کریں۔ٹیچر کی آنکھ کا تارا بننے کا ایک طریقہ یہ ہے کہ آپ ہر کلاس وقت پر اٹینڈ کریں۔ سال  کا بہترین طالب علم بننا ہے تو  کلاس میں اپنی حاضری یقینی بنائیں۔بہترین حاضری کا ریکارڈ آپ کو دوسروں سے بہت آگے لے جائے گا۔

9۔اپنے اساتذہ سے رہنمائی لیتے رہیں۔اساتذہ کے  بہترین علم اور تجربے سے فائدہ اٹھائیں۔ وہ اپنی  مہارت اور قابلیت آپ کو منتقل کرنے کی پوری کوشش کرتے ہیں۔تو کیوں نہ ان سے رہنمائی لیتے رہیں۔وہ  آپ کو نہ صرف سال کا  بہترین طالب علم بننے بلکہ زندگی میں ایک کامیاب شخص بننے میں بھی مدد دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ذہنی سکون کے لیے کون سی عادات سے چھٹکارا حاصل کریں؟

آپ سب کے بہترین  مستقبل کے لیے بہت سی دعائیں!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *