Afkaarافکار آپ کا اپنا اُردو بلاگ
Add more content here...

افکار آپ کا اپنا اُردو بلاگ

share

آئس برگ تھیوری

آئس برگ تھیوری

محمد طاہر ربانی

   آئس برگ کیا ہوتا ہے؟ آئس برگ برف کی وہ چٹان ہے، برف کا وہ تودا ہے جو ایک بڑے گلیشیئر سے کٹ کر سمندر میں گر جاتا ہے، دریا میں گر جاتا ہے اور یہ نوے فیصد پانی کے اندر ہوتا ہے، اور صرف دس فیصد یہ پانی کی سطح سے باہر نظر آرہا ہوتا ہے۔ آئس برگ کی تھیوری کو اس دنیا کے اندر کامیابی کی مثال کے طور پر پیش کیا جاتا ہے۔ دنیا میں جتنے لوگ بھی کامیاب ہوئے ہیں، لوگوں کو اُن کی کامیابی تو نظر آتی ہے اُسی آئس برگ کی چٹان کی طرح، جو دس فیصد سمندر کے اوپر والا حصہ ہوتا ہے وہ تو لوگوں کو نظر آتا ہے لیکن وہ جو ٪90 اس چٹان کا، اس گلیشئر کا، اس برفانی تودے کاحصہ جو کہ سمندر میں ڈوبا ہوتا ہے دریا میں ڈوبا ہوتا ہے، وہ لوگوں کو نظر نہیں آتا۔ کامیاب ہونے والے ہر شخص کی کامیابی تو لوگوں کو نظر آتی ہے لیکن اس کے پیچھے اس کی زندگی میں، اس نے جو کوشش کی، جو وہ مسائل سے گزر کے، اس کامیابی کے مقام تک پہنچا لوگوں کو وہ چیز نظر نہیں آتی۔ کسی نے کیا خوب کہا تھا کہ دنیا ہنسنے والوں کے ساتھ ہنستی ہے مسکرانے والوں کا ساتھ دیتی ہے ،اور رونے والوں کو تنہا چھوڑ کے آگے گزر جاتی ہے!

یہ دنیا حرکت کا نام ہے یہ دنیا مسلسل جدوجہد کا نام ہے! یہ کوشش کا نام ہے! یہ عزمِ مسلسل ہے دنیا۔ تو یاد رکھیں کہ یہ جو کامیابی ہے، کامیابی کا جو فلسفہ ہے جو اس کی سٹوری ہے، جو فلاسفی ہے، مسلسل محنت کا نام ہے۔ یہ مسلسل ایک مستقل مزاجی کے ساتھ آپ کی محنت ہے۔ دنیا کے اندر جتنے لوگ کامیاب ہوئے ہیں، دنیا کے اندر جس میں فیلڈ میں کسی بندے کو عزت ملی ہے، اس کو شہرت ملی ہے تو اس کے پیچھے اس کی مسلسل محنت ہے۔ کیوں نہ ہو ہر کامیابی کی ایک قیمت ہوتی ہے! ہر کامیابی آپ سے کچھ مطالبہ کرتی ہے۔ آپ سے وہ ایک قیمت مانگتی ہے۔ پرسوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ وہ کامیابی کی قیمت کیا ہے؟ اگر ایک طالب علم ہے تو اس کی کامیابی کی قیمت اس کی مسلسل محنت ہے۔ اس کی کوشش ہے اور اس کی لگن اور عزم کے ساتھ اپنی پڑھائی کے ساتھ محبت ہے۔ وہ جتنی زیادہ کوشش کے ساتھ، عزم کے ساتھ اور سخت محنت کے ساتھ اپنی پڑھائی کو جاری رکھے ہوئے ہوتا ہے، اتنی بڑی کامیابی اس کو ملتی ہے۔ اتنا ہی ایک بہتر مستقبل اس کا انتظار کر رہا ہوتا ہے۔ پھر اگر کوئی ملازمت میں ہے ،پھر چاہے وہ گورنمنٹ ملازم ہے یا نجی ملازم ہے، وہاں پر کامیابی اور عزت کا معیار آپ کی اپنے کام کے ساتھ لگن، اپنے کام کے ساتھ آپ کا اخلاص ہے کہ آپ کتنا اپنے کام کے ساتھ ایک جوش اور ولولے اور جذبے کے ساتھ منسلک ہیں۔ وہ کتنا بہتر سے بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جب آپ یہ کرتے ہیں تو پھر کامیابی آپ کے قدم چومتی ہے۔ اور یاد رکھیں! کامیابی زندگی کا بہت بڑا پیغام ہے کہ کامیاب ہونا کوئی کمال نہیں ہوتا بلکہ کامیابی کو سنبھال کے رکھنا  کمال ہوتا ہے۔ یہ کامیابی حاصل کر لینا کوئی کمال نہیں ہے بلکہ اس کامیابی کے ساتھ زندگی گزارنا، اس میں بہتری لے کے آنا کمال ہوتا ہے۔ تو جو کامیابی کی قیمت ہے، اگر آپ اس کامیابی کی قیمت کے لیے تیار ہیں،تو پھر جاننے کی کوشش کرتے ہیں کہ کامیابی کی قیمت کن چیزوں پر مشتمل  ہے:

یہ بھی پڑھیں: زندگی کو جینا سیکھیں

1۔آپ کی مسلسل محنت:

2۔آپ کا عزم اور لگن:  اپنے کام کے ساتھ آپ کی کتنی محبت ہے ،آپ کتنے مخلص ہیں اپنے کام کے ساتھ…..

3۔مسلسل بہتری:  جو آپ کی ذات ہے اس کے اندر وقت کے ساتھ ساتھ بہتری لائیں۔ 

دیکھیں! اگر آپ طالب علم ہیں تو اپنی ایجوکیشن   کے حوالے سے جو نئی چیزیں ہیں ان کو سیکھیں۔ اگر آپ ملازمت میں ہیں، تو اپنی ملازمت کے حوالے سے  مارکیٹ کے اندرجو نئی چیزیں آتی ہیں ان کو سیکھ لیں۔ یہی آپ کی کامیابی کی قیمت ہے۔ جس جگہ  پر ہیں، آپ جس معیار پر ہیں، جس مقام پر ہیں آپ محنت کو اپنا شعار بنا لیں۔ پھر دیکھیں کہ یہ کامیابی کس طرح سے آپ کی زندگی کے اندر بہتری لانے کا سبب بنے گی۔ کامیابی کا کوئی مختصر راستہ نہیں ہوتا۔ یاد رکھیے گا! کامیابی محنت کرنے والوں کو ملتی ہے،کامیابی استقامت والے لوگوں کو ملتی ہے، کامیابی ان لوگوں کو ملتی ہے، جو اپنا آج اپنے آنے والے کل کے لئے قربان کرتے ہیں۔ کس طرح محنت کرتے ہیں، کس طرح اپنے آج کے آرام دہ ماحول سے نکل کے آپ بے آرام ماحول میں جاتے ہیں، تو آپ کامیاب ہوتے ہیں۔ اس لیے اپنے آپ کو بدلیں، اپنے کام کرنے کے معیار کو بدلیں۔ کامیابی آپ کے لیے تیار ہے لیکن ہم نے کئی دفعہ اپنی سوچ کو غلط پیرائے  میں ڈھالا ہوتا ہے، تو ہم یہ سمجھتے ہیں کہ شاید کامیابی کا کوئی آسان اور مختصر راستہ ہے، اور شاید ہم کامیاب نہیں ہو سکتے۔ ایسا نہیں ہوتا، کامیاب وہی ہوتا ہے جو محنت کے ساتھ مستقل مزاجی کے ساتھ اپنے کام میں لگ جاتا ہے۔ آپ  جس جگہ پر ہیں ،جو  کام کر رہے ہیں کوشش کریں وہاں پر مکمل اخلاص  کے ساتھ ، مستقل مزاجی کے ساتھ ،پوری دلجمعی  کے ساتھ کام کو جاری رکھیں، ان شاءاللہ وہاں سے، آپ کے لیے بہتری کے اسباب اللہ کی ذات پیدا کرے گی!

One Response

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

زیادہ پڑھی جانے والی پوسٹس

اشتراک کریں

Facebook
Pinterest
LinkedIn
WhatsApp
Telegram
Print
Email